Saturday, 26 March 2011

دنیا کے اندر جمہوریت کے فروغ انسانی حقوق کے تحفظ اور تجارتی روابط بڑھانے میں میڈیا کا اہم کردار ہے ،محمودریاض جب تک کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت نہیں دیا جاتا یہ مسئلہ حل نہیں ہوسکتا ،گفتگو



ہائی ویکمب: وزیراطلاعات ¾ ماحولیات آزاد کشمیر و اوورسیز کشمیریز محمود ریاض نے ہائی ویکمب کی میئرجین وائٹ سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور ساﺅتھ ایشین کمیونٹی کےلئے شروع کی جانے والی ریڈیو سروس کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا ۔ وزیراطلاعات جب ہائی ویکمب میئر کے چیمبر پہنچنے تو جین وائٹ نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا ۔ وزیراطلاعات نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہائی ویکمب کے اندر کمیونٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح میئر جین وائٹ کمیونٹی کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی لے رہی ہیں وہ قابل تعریف ہے ۔ بعد ازاں ریڈیو سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات محمود ریاض نے کہا کہ دنیا کے اندر جمہوریت کے فروغ ¾ انسانی حقوق کے تحفظ اور تجارتی روابط بڑھانے میں میڈیا کا اہم کردار ہے بالخصوص جنوبی ایشیاءمیں فوری حل طلب مسئلہ کشمیر کی موجودگی میں انتہا پسندی ¾ غربت سمیت کئی سنگین مسائل جنم لے رہے ہیں ان مسائل کو سمجھنے اور ان کے حل کےلئے میڈیا اہم کردار ادا کرسکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مشکل دور سے نکل رہا ہے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف پاک افواج اور پاکستانی عوام نے لازوال قربانیاں دیں میڈیا کا فرض ہے کہ وہ عالمی برادری پر زور دے تاکہ پاکستان کی معاشی امداد جاری رکھیں اور اس میں اضافہ کرے ۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی ابترصورتحال ہے اور قابض بھارتی افواج آئے روز درجنوں شہریوں کو گولیوں کا نشانہ بناکر ان کی آزادی کےلئے آواز کو دبا رہی ہیں مقبوضہ کشمیر چھوڑ دو تحریک کے دوران چند ماہ کے اندر سینکڑوں نہتے نوجوانوں کو شہید کیا ¾ مسلسل کرفیو لگا کر انہیں گھروں کے اندر قید کیا گیا اور ان سے تمام آزادیاں اور حقوق چھین لئے گئے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب تک کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت نہیں دیا جاتا یہ مسئلہ حل نہیں ہوسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ میں ریڈیو کی اہمیت بہت زیادہ ہے اس میڈیم کو قطعی طور پر نظرانداز نہیں کیا جاسکتا حاص طور پر ترقی پذیر ممالک میں لوگوں کے حق خود ارادیت ¾ ان کے جمہوری حقوق اور ترقی کے برابر مواقعوں کی فراہمی یقینی بنانے کےلئے الیکٹرانک ذرائع ابلاغ کلیدی حیثیت رکھتے ہیں ۔ تقریب میں چوہدری عبدالرشید ¾ راجہ ظفر اللہ خان ¾ راجہ امیر داد خان اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ۔ انہوں نے میڈیا پر مسئلہ کشمیر کے جلد حل کےلئے یورپی یونین ¾ امریکہ ¾ کینیڈا اور دیگر بااثر ممالک پر زور دیا کہ وہ جنوبی ایشیاءکے اندر استحکام اور ترقی کےلئے کردار ادا کریں ۔ وزیراطلاعات نے میئرہائی ویکمب ¾ جین وائٹ کو دورہ آزاد کشمیر کی دعوت دی جو انہوںنے قبول کرلی ۔


No comments:

Post a Comment